ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراق:کار بم دھماکے میں 51ہلاک

عراق:کار بم دھماکے میں 51ہلاک

Sat, 18 Feb 2017 11:56:43    S.O. News Service

بغداد،17؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 51افراد ہلاک اور 60سے زائد زخمی ہو گئے۔وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل سعاد مان نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ شیعہ آبادی کی اکثریت والے علاقے البایہ میں ہوا۔شدت پسند تنظیم داعش نے اس بم حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا کہ اس بم کار دھماکے کا ہدف شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے تھے۔عراقی فورسز کی کارروائیوں کے باوجود داعش کے جنگجو دارالحکومت بغداد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں تواتر سے اپنی کارروائیاں کرتے آ رہے ہیں۔ بغداد اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں چار دہشت گرد حملوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 30زخمی ہو گئے تھے۔


Share: